’ہم بھی کسی نہ کسی سے مل رہے ہیں‘ ڈیل کی افواہوں پر لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کا موقف آگیا

اسلام آباد (پی این آئی )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت ملاقاتیں کررہی ہے تو ہم بھی کسی نہ کسی سے مل رہے ہیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیاسی طورپر منی بجٹ کی بھر پور مخالفت کریں گے، اگر حکومت ملاقاتیں کررہی ہے تو ہم بھی کسی نہ کسی سے مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے نمبر پورے اور حکومت کے نمبر کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ مضبوطی سےکھڑے ہیں، وزیر خزانہ اتحادی اور حکومتی اراکین کو تفصیلی بریفنگ دیں گے اس کے بعد بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close