فی یونٹ بجلی 4روپے 33پیسے تک مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی)نیپرا نے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی، فی یونٹ بجلی 4روپے 33پیسے تک مہنگی ہو سکتی ہے حتمی فیصلہ بعد میں آئے گا جبکہ چیئر مین نیپرا توصیف ایچ فاروقی بھی اپنا بجلی بل دیکھ کر چونک گئے ۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 4 روپے 33 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر رکھی تھی، چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت اتھارٹی نے درخواست کی سماعت کی اتھارٹی کو بتایا کہ فیول مہنگا ہونے

کی وجہ سے بجلی پیداوار مہنگی ہوئی ہے۔اتھارٹی نے 6ارب روپے ایک سابقہ ایڈجسٹمنٹ پر سوال اٹھایا اور کہا کہ یہ اضافہ 3روپے 58پیسے بننا چاہیے تا ہم سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی نے کہا کہ ان کے پاس اس 6ارب روپے کے ثبوت موجو د ہیںجس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اتھارٹی سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مکمل تفصیلات حاصل کرنے کے بعد تین چار روز میں فیصلہ کرے گی، یہ اضافہ 3 روپے 58پیسے سے 4 روپے 33پیسے فی یونٹ ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ یہ اضافہ کے الیکٹرک کیلئے نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close