نواز شریف کی واپسی کی خبر پکی نکلی، ن لیگی رہنما نے اندر کی خبر دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ چند ہفتوں کی بات ہے، نواز شریف واپس آرہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں جاوید لطیف نے کہا کہ شبلی فراز نے کہا ہے کہ کوروناکی وجہ سے ساڑھے 300 ارب کے ٹیکس لگانے پڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹا اور چینی سمیت موجودہ حکومت کے دور میں کئی سکینڈلز سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان میں گزشتہ چار سالوں کے دوران کرپشن بڑھی ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ ہاتھ اٹھا نہیں ہے اب بھی ہاتھ اوپرہے، ہاتھ اپنی جگہ پر ہونا چاہیے، ہاتھ کسی کے کاندھے پربھی نہیں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close