نواز شریف واپس نہ آئے تو۔۔۔۔ ضامن شہباز شریف کی شامت آگئی

اسلام آباد (پی این آئی )نواز شریف واپس نہ آئے تو۔۔۔۔ ضامن شہباز شریف کی شامت آگئی۔۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے وطن واپس نہ آنے کے معاملے پر حکومت نے ضامن شہباز شریف کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا ۔شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپس آنے کی ضمانت دی تھی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے نواز شریف کی وطن واپس موضوع بحث بنی ہوئی ہے ، لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کے جلد وطن لوٹنے کی بات کی تھی جس کے بعد سے اس موضوع پر بحث جاری ہے ۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف خود وطن واپس نہیں آئیں گے بلکہ انہیں حکومت لے کر آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close