سال 2021 کا کرپٹ ترین شخص کسےقرار دیا گیا

منسک(پی این آئی)آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ (او سی سی آر پی)نے سال 2021 کی کرپٹ ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی ملک بیلاروس کے صدر الیگزینڈر جی لوکاشینکو کو منظم مجرمانہ سرگرمیوں اور بدعنوانی کو آگے بڑھانے پر 2021 کا کرپٹ پرسن آف دی ایئر قرار دیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق بدعنوانی کے بارے میں مطالعہ کرنے اور رپورٹ کرنے والے چھ صحافیوں کے

ایک پینل نے دنیا بھر سے 1167 نامزد افراد میں سے بیلاروسی صدرکا انتخاب کیا ۔لوکاشینکو 1994 سے صدر کی حیثیت سے اقتدار میں ہیں۔ 2012 میں، انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ تھا کہ وہ یورپ میں آخری اور واحد آمر حکمران ہیں۔رواں سال کی دیگر کرپٹ ترین شخصیات میں افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی، شام کے صدر بشارالاسد، ترکی کے صدر طیب اردوان اور آسٹریا کے چانسلر سیباسٹین کرز شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close