اسلام آباد (پی این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ روپے کی گرتی قدر پر تشویش ہے ،ڈالر 178.17 کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 181.20 روپے ہو گئی ہے، حکومت سٹے بازوں پر ذمہ داری ڈال کر خود کو بری الذمہ سمجھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کیا ملکی معیشت اور روپے کی قدر کا فیصلہ اب سٹے باز کر رہے ہیں؟ ،یا حکومت اس سازش کا حصہ ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کو پہلے ڈالر کی قیمت کی اطلاع ٹی وی سے ملتی تھی، اتنی غیر ذمہ دار حکومت پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ 3 سال میں روپے کی قدر میں 30.5 فیصدکمی ہوئی ہے، 2018 میں ڈالر 123روپے کا تھا جو اب 178 کا ہو چکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ روپے کے فری فال اور غیر یقینی کی ذمہ دار حکومت اور اس کی پالیسیاں ہیں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں