ن لیگ کا سارا اثاثہ مریم نواز کے پاس ہے تیسری قوت کا اشارہ ملنے کے بعد اب لیگی رہنمائوں کی مسکراہٹیں صاف نظر آرہی ہیں ، پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو مہنگائی جیسے بڑے مسائل کا سامنا درپیش ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسرے قوت کا اشارہ ملنے کے بعد ن لیگ کے رہنمائوں کے مسکراہٹیں صاف نظر آرہی ہیں ۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کھل کراس لیے سامنے نہیں آتے کیونکہ ان کے پاس کچھ نہیں ہے اس وقت ن لیگ کا سارا اثاثہ مریم نواز کے پاس ہے ۔ قبل ازیں اعتزاز احسن نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ

میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ مجرم ہوتے ہوئے میاں نواز شریف بیرون ملک چلے گئے ، وہ بہت اچھے طریقے سے محفوظ مقام تک پہنچ گئے، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست تیار کر لی ہے جو جلد ہی سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف سیاست کے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے کمال کی چالیں چل دی ہیں۔ایک انٹرویومیں ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ شہبازشریف کا آگے ہونا ممکن ہے ،

مریم نواز حمزہ اور شہبازشریف کے حق میں دستبردار ہوجائیں یہ دکھائی نہیں دیتا۔اعتراز احسن نے کہا کہ سیاست میں گولیاں نہیں چلتی، اسٹریٹجی اور پالیسی ہوتی ہے، شہبازشریف کو بچھڑا بنا کر آگے کردیا گیا ہے،ان کا لہجہ تبدیل کرکے فوج کو دکھایا جارہا ہے کہ ہماری طرف سے یہ ہیں تاہم شکاری اوپر کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بعد مریم نواز ہی ان کی جانشین ہوں گی اور مریم نواز کے بعد اب جنید صفدر بھی میدان میں اتر آئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف وطن

واپس نہیں آئیں گے، مسلم لیگ (ن )کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار شہبازشریف ہیں، شہبازشریف کو صرف لوری سنائی جا رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی قیادت کو بھی آکر بیٹھنا پڑے گا اور مسلم لیگ ن سے مقابلہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اگر گری تو اپنے ہی وزن سے گرے گی، ن لیگ ایکسپوز ہوچکی ہے، شہبازشریف کو لیڈر شپ کردار نہیں دیا جائے گا، مسلم لیگ ن کے اندر بھی لیڈرشپ کی لڑائی واضح ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close