گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ، داماد نے سسر کی جان لے لی، ساس زخمی، محلے والوں نے داماد کو پیٹ ڈالا، حالت تشویشناک

نارووال (پی این آئی) نارووال کے علاقے بڈھا ڈولہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران داماد کی فائرنگ سے سسر ہلاک ہو گیا۔ اس حوالے سے نارووال کی پولیس کا کہنا ہے کہ داماد کی فائرنگ سے سسر جاں بحق جبکہ ساس سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی پولیس حکام کے مطابق تلخ کلامی اور جھگڑے کے بعد ملزم نے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں سسر ہلاک ہوگیا جبکہ طیش میں آ کر محلے والوں نے داماد کو زبردست قسم کی مار پیٹ کا نشانہ بنا دیا۔ تشدد سے ملزم زخمی ہوا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close