سیاست سیدھی سڑک کا نام نہیں، کبھی آپ نیچے، کبھی اوپر ہوتے ہیں، فواد چوہدری نے حکومتی ناکامیوں کا جواز پیش کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاست ایک سیدھی سڑک کا نام نہیں ہے، کبھی آپ نیچے اور کبھی آپ اوپر ہوتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کا ہر مرتبہ خیال ہوتا ہے کہ حکومت ہٹ جائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب بھی مقابلہ ہوا ان کے اپنے لوگ انہیں چھوڑ کر بھاگے ہیں۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہر ادارے کی اپنی حدود اور اپنا کام ہے۔

پی ٹی آئی حکومت کے اتحادیوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی اتحادی حکومت کو اتنی آسانی سے نہیں چھوڑتا۔ فواد چوہدری نے سیاست کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ایک سیدھی سڑک کا نام نہیں ہے، کبھی آپ نیچے اور کبھی آپ اوپر ہوتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم سے بات ہوئی، انہوں نے بتایا حکومت کی طرف سے چیئرمین نیب کے لیے کوئی نام نہیں بھیجا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close