گلگت میں شدید زلزلہ، زمین سرک گئی، سڑکیں بلاک، عوام میں خوف کی لہر

پشاور (پی این آئی) گلگت بلتستان زلزلے کے بعد زمین سرکنے سے راستے بند ہو گئے۔ مختلف اضلاع کی رابطہ سڑکیں بلاک، سڑکیں زمین سرکنے اور پتھر گرنے کے باعث بلاک ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان زلزلے کے بعد مختلف اضلاع کی رابطہ سڑکیں بلاک ہو گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان پولیس نے بتایا ہے کہ سڑکیں زمین کے سرکنے اور پتھر گرنے کے باعث بلاک ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ شام کو گلگت بلتسان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت، چلاس، جگلوٹ اور استور سمیت بونجی وڈوئیاں اور اس سے ملحقہ مضافاتی علاقوں میں ‏زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔لوگ استغفار اور کلمہ طیبہ کا مسلسل ورد کرتے رہے جبکہ اس دوران اپنے گھروں سے نکل کر باہر کھلے میدانوں میں آ گئے۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ سیکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی زیر زمین ‏گہرائی 45 کلومیٹر ہے۔ زلزلے کا مرکز جگلوٹ کے قریب تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

اس سے قبل کوئٹہ سمیت گرد و نواح میں ہفتہ کی صبح 11 بج کر 39 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ہرنائی کے علاقے زندرہ میں تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close