جہانگیر ترین کی اپیل کا فیصلہ آنے تک جنرل سیکرٹری کی سیٹ کو کیوں خالی رکھا گیا؟ اسد عمر بول پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) جہانگیر ترین کی اپیل کا فیصلہ آنے تک جنرل سیکریٹری کو خالی رکھا۔ ووٹ عمران خان کو پڑا ہے اور ذمہ داری ان کی ہے، مہنگائی ہو تو دنیا کی کوئی بھی حکومت نقصان اٹھائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ جب جہانگیر ترین کا فیصلہ آیا تو میں اور عمران خان صاحب ساتھ تھے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی اپیل کا فیصلہ آنے تک جنرل سیکریٹری کا عہدہ خالی رکھا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ووٹ عمران خان کو پڑا ہے اور ذمہ داری بھی انہی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ہوگی تو چاہے دنیا کی کوئی بھی حکومت ہو اسے نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ ان کی جماعت نے پونے 4 سال کے بیانیے کے بعد گلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنائی، یہ تحریک انصاف کا بیانیہ ہی تھا جس کی وجہ سے آزاد کشمیر میں ہماری حکومت بنی۔نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے اسد عمر نے بتایا کہ نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ کسی ایک کا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں باہر بھیجا گیا تھا تاہم ان کی وہ تمام میڈیکل رپورٹس جعلی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف جھوٹ بول کر باہر گئے اور جھوٹ بول کر وہاں بیٹھے ہیں، وہ جیل ہی جائیں گے جو قانون کہے گا وہی ہوگا۔ اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف لندن میں علاج کرواتے نہیں بلکہ کھانا کھاتے نظر آتے ہیں۔ اسد عمر نے مزی کہا کہ رانا شمیم بھی ایکسپوز ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ لندن کیوں رکے تھے یہ حقیقت سب کے سامنے آ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close