نواز شریف ہی ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے ٗ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعظم کی ملک واپسی سے متعلق بھی بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ہی ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔اپنے بیان میں رہنما (ن )لیگ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ موجودہ نااہل ٹولے کا وقت ختم ہوچکا ہے، میاں نواز شریف کی اگلے سال واپسی ہوگی، ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال لانگ مارچ، مہنگائی مارچ اور جلسے جلوس ہوں گے، پوری قوم میاں نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر مشکل کا حل یہی دیکھا جارہا ہے کہ نوازشریف واپس آئیں اور لیڈ کریں۔رانا ثناء نے کہا کہ کسی قسم کی ڈیل کا تاثر بالکل غلط ہے،میاں نواز شریف کی ڈیل عوام اور ووٹ کو عزت دو کے ساتھ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں