نوازشریف نے پاسپورٹ میں توسیع کا پیغام بھیجا وزیراعظم عمران خان نے انکار کر دیاسینئر صحافی کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ حکومت اس بات سے ڈری ہوئی ہے کہ نوازشریف آ جائے گا مگر وہ خود اس بات سے ڈرا ہوا ہے کہ میں آگیا تو ہمارے ساتھ ہو گا کیا۔سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نومبر میں لندن گئے فروری میں ان کا پاسپورٹ ختم ہو ا۔ان کا طریقہ ہے یا وہ گریبان پکڑتے ہیں یا پھر پاؤں پڑتے ہیں ان کی جانب سے پیغام بھیجا گیا کہ پاسپورٹ میں توسیع کر دیں لیکن وزیراعظم عمران خان نے صاف انکار کر دیا

جس پر وہ اپیل میں چلے گئے اور انہیں گیارہ مہینے کا علاج کیلئے وقت ملا اگر نواز شریف کے پاسپورٹ میں توسیع نہیں ہوتی تو وہ کسی صورت وہاں نہیں رہ سکتے ۔ ہارون الرشید کا ایک پروگرامیں کہنا تھا کہ عمران خان کیلئے مشکل وقت ضرور مگر اس میں خصوصیت یہ ہے کہ وہ کھڑا رہتا ہے ۔ نواز اگر واپس آئے تو مجبوری سے آئیں گے ۔انکا کہنا تھا کہ یہ نظر آرہا ہےکہ عمران خان کہیں نہیں جارہے ہیں وہ دبائو میں ضرور ہیں اور فروری ، مارچ تک دبائو میں رہیں گے ا س کی

بڑی وجہ خیبر پختونخواہ کے الیکشن کے نتائج ہیں ۔ سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کے حولاے سے اگر کوئی پلان تھا تو آئوٹ ہو گیا جب کوئی بات کھل جائے تو پھر اس منصوبے پر عمل نہیں ہو سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close