نواز شریف کو برطانیہ سے واپسی پر کس جیل میں رکھا جائے گا، وفاقی وزیر نے انکشاف کر دیا

ٹیکسلا (پی این آئی) سول ایوی ایشن کے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف برطانیہ سے واپسی پر چوتھی بار وزیر اعظم نہیں بنیں گے بلکہ اب کی بار وہ اڈیالہ جیل کی چکی نمبر 4 میں جائیں گے۔ اپنے حلقہ انتخاب ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنا کر ملک سے باہر گئے تھے اور پھر نواز شریف نے بیرون ملک جا کر ملک دشمنوں سے رابطے شروع کردیے تھے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ یہ تالیاں بجارہے ہیں کہ نواز شریف واپس آئیں تو وزیراعظم بنیں گے حالانکہ نواز شریف واپس آئے تو 7 سال کے لیے اڈیالہ جیل کی چکی نمبر 4 میں جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close