اسلام آباد (پی این آئی)معروف شاعر اور ادیب سرفراز شاہد انتقال کر گئے ۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سرفراز شاہد سخت پیغامات کو ہلکے پھلکے انداز میں پیش کرنے کی اپنی غیر معمولی مہارت کی وجہ سے اندرون اور بیرون ملک یکساں مقبول تھے ۔انہوں نے مزاحیہ شاعری کی نئی جہتیں متعارف کروائی ہیں اور ان کی تخلیقات اردو ادب کا عظیم اثاثہ ہیں۔
انہوں نےکتابیں تصنیف کیں جن میں مزاحیہ شاعری کے مجموعے اور نظمیں شامل ہیں ۔انہوں نے فنی خدمات میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، امیر خسرو ایوارڈ، پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ملکی و بین الاقوامی اعزازات حاصل کیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں