نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق اہم اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ جنوری کا نہیں کہہ سکتا لیکن نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے، ان کی واپسی مومینٹم تبدیل کردے گی۔ ایک انٹرویومیں محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کو جیل کا خوف نہیں وہ پہلے بھی لندن سے واپس آئے تھے، انہیں جو غلط سزائیں دی گئی تھیں ان سب میں ریلیف مل جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں زبیر عمر نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل کرنے کی کوئی بنیاد نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ڈیل کریں گے اور کس کے ساتھ ڈیل کریں گے، نواز شریف کی واپسی سے متعلق اعتماد مزید بڑھ گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close