اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں گیس کی فراہمی میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں اور عوام کی زندگی اجیرن ہو رہی ہے۔ چھوٹے شہروں کے ساتھ ساتھ بڑے شہروں کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں گیس کی شدید قلّت ہے۔ جبکہ محکمہ سوئی گیس نے اعتراف کیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی قلت برقرار ہے۔گیس بندش اور پریشر میں کمی کے باعث گھروں میں خواتین کو کھانا پکانے اور روز مرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اس حوالے سے پشاور میں گیس بندش کے خلاف آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کے وعدے کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو اب دن میں 7 گھنٹے بھی گیس فراہم نہیں کی جارہی، مطالبات منظور نہیں ہوئے تو آئندہ احتجاج اسلام آباد میں ہوگا۔ دوسری جانب کراچی میں گھریلو صارفین کے لئے اگلے ہفتے سے گیس کی فراہمی بہتر ہونے کی امید ہے۔ ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے صنعتوں کو ہفتہ وار 36 گھنٹے گیس نہ استعمال کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ گھریلو صارفین کی گیس کا پریشر بہتر ہو سکے۔
واضح رہے کہ کراچی میں گیس کے بحران پر شہر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی نے حماد اظہر پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ناکام وزیر قرار دیا ہے اور وزیراعظم سے ان کی برطرف کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں