پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں حکمران پاکستان تحریک انصاف کی بری شکست کے بعد سامنے آنے والے تنازعات اور پارٹی کے اندر پائے جانے والے اختلافات پارٹی قیادت کے لیے اب نئی اور شرمندگی کی صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔ اس تنازعے کا اب ایک نیا پہلو سامنے آ گیا ہے جب میئر پشاور کے ٹکٹ کے لیے گورنر شاہ فرمان پر 5 کروڑ، اور کامران بنگش پر 2 کروڑ لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان پر پیسے لینے کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے، تحقیقات کا مطالبہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے نے کیا ہے۔ ارباب محمد علی نے کہا کہ میئر پشاور کے ٹکٹ کے لیے گورنر پر 5 کروڑ جب کہ کامران بنگش پر 2 کروڑ لینے کا الزام ہے، پاکستان تحریک انصاف کے اندر پیدا ہوئی اسی صورتحال کا نتیجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پارٹی کے تمام تنظیمی ڈھانچے کو تحلیل کر کے نیا ڈھانچہ کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے لیکن لگتا یوں ہے کہ معاملات ابھی تک سنبھلنے والے نہیں ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں