جنوبی پنجاب میں آوارہ کتوں نے 15 شہریوں کو کاٹ کھایا،

کہروڑ پکا (پی این آئی) آوارہ کتوں نے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مسائل پیدا کر رکھے ہیں۔ سندھ میں یہ مسئلہ عدالت تک جا پہنچا تھا لیکن تازہ ترین صورتحال جنوبی پنجاب میں پیش آئی ہے جہاں لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا میں کتوں کے کاٹنے سے بچوں اور خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

کہروڑ پکا ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کے مطابق 5 زخمیوں کو کتے کاٹے کی ویکسین لگادی گئی ہے جبکہ دیگر 10 زخمیوں کو آج ویکسین لگائی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close