نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے سیاست میں آئے لیکن ۔۔۔سرتاج عزیز نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ن لیگ کے دور میں مشیر خارجہ رہنے والے سرتاج عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے سیاست میں آئے لیکن جلد سوچ بدل گئی تھی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ 90 کی دہائی میں نواز شریف نے طے کرلیا تھا کہ اب سول بالادستی کی جنگ لڑنی ہے۔

سابق مشیر خارجہ نے انٹرویو میں مزید کہا کہ فوج اس ملک کی حقیقت ہے اور نواز شریف کو اس کا احساس ہے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ نواز شریف دہشتگردی اور کووِڈ جیسے چیلنجز سے لڑنے والی فوج کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں لیکن یہ نہیں چاہتے کہ اس کے بدلے میں فوج سیاست میں اپنی بالا دستی بنائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close