لندن(پی این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کے برطانیہ میں قیام کی سفارش کرنے والے ڈاکٹر لارنس بڑی مشکل میں پھنس گئے اور ان کیخلاف لندن کے جنرل میڈیکل کونسل دائر کی گئی ہے، درخواست طارق چوہدری نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جوکہ پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ کے نام سےایک تنظیم چلاتےہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر لارنس وضاحت دیں کس بنیاد پر انہوں نے نواز شریف کے لندن میں مزید قیام کی سفارش کی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اہم ترین اجلاس میں بھی نواز شریف کی نااہلی سے متعلق گفتگو کی گئی تھی، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی سزا ختم ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، ممکن نہیں سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہو جائے۔وزیراعظم عمران خان کا موقف تھا کہ نواز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹا اور باہر منتقل کیا، پاناما میں نواز شریف کا نام آیا، عدالت نے نااہل کیا، نوازشریف آج تک منی ٹریل بھی نہیں دے سکے،نااہلی کیسے ختم ہوسکتی ہے؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں