عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی کرکے کیا غلطی کر دی؟ سینئر صحافی نے خبردار کر دیا

کراچی(پی این آئی)سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ نواز شریف عمران خان کے وزیراعظم ہوتے ہوئے پاکستان واپس نہیں آئیں گے ،نواز شریف جیل جانے کے لئے اب پاکستان نہیں آئیں گے،نئی تنظیم سازی سے تحریک انصاف میں مزید گروپ بندی ہو گی ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے دیئے جانے والے بیان میں وزیراعظم کس سے مخاطب ہیں ؟یہ جلد ہی پتا چل جائے گالیکن یہ بات طے ہے کہ نواز شریف جیل جانے کے لئے اب پاکستان نہیں آئیں گے،جب نئے انتخابات کا اعلان ہو جائے تب ممکن ہے کہ وہ پاکستان آجائیں لیکن اس سے پہلے میں نواز شریف کو پاکستان واپس آتے نہیں دیکھ رہا ۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ عمران خان کسی وقت یہ تقریر کریں کہ میں کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا ،پارٹی کی تنظیم تحلیل کر کے عمران خان نے بہت بڑی غلطی کی ہے ۔

جب آپ کوئی تنظیم تحلیل کرتے ہیں تو پھر سٹیئرنگ کمیٹی بنائی جاتی ہے جو الیکشن کرائے ،آپ باتیں تو بہت کرتے ہیں ڈیموکریٹک کی لیکن پارٹی میں انتخابات کی بجائے نامزدگیاں کرتے ہیں ،آپ وہی غلطی کر رہے ہیں جو 2013ءکے انتخابات سے پہلے پارٹی میں الیکشن کرا کے کی تھی ،نئی تنظیم سازی سے تحریک انصاف میں مزید گروپ بندی ہو گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close