افسوسناک خبر آگئی، پیپلزپارٹی کے رہنما کو گولیاں مار دی گئیں، موقع پر جاں بحق

وزیرستان (پی این آئی) خیبر پختونخواہ کے علاقہ جنوبی وزیرستان میں فائرنگ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نجیب محسود جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقہ جنوبی وزیرستان میں پیپلز پارٹی رہنما پر فائرنگ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ واقعہ کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی رہنما نجیب محسود صوبائی حلقہ 113 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی رہ چکے ہیں۔ واقعہ کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ فائرنگ کے واقعہ کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نجیب محسود کے قتل پر سیاسی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا اور اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close