اسلام آباد( پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف کے برطانیہ سے بیدخل ہونے کو واپسی کا فیصلہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ برطانیہ میں نواز شریف کے ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہو گئی ہے اور وہ اس وقت اپیل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پتہ ہے ویزہ مسترد کر کے بے دخل کیا جائے گا۔ اس لیے نواز شریف کے بے دخل ہونے کو ان کے واپس آنے کا سیاسی فیصلہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں