میرا گھر میرا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم، 20 لاکھ قرض پر ماہانہ قسط کتنی ادا کرنا ہوگی؟تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے میرا گھر ہاؤسنگ منصوبے کے لیے دیے جانے والے قرض اور ماہانہ قسط کے حوالے سے عوام کی پریشانی دور کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ میرا گھر میرا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ ماضی میں کبھی قرض کی قسط اتنی کم نہیں تھی، جتنی اس منصوبے کے لیے مختص کی گئی ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق

انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی 20 لاکھ کا قرضہ لیتا ہے تو اس کی ماہانہ قسط صرف11 ہزار روپے بنے گی، تاریخ میں اس سے پہلے کبھی قرض پر اتنا ریلیف فراہم نہیں کای گیا۔رضا باقر کا کہنا تھا کہ پہلےبینک اسٹاف اتنے ٹرینڈ نہیں تھےجو لوگوں کی مدد کرسکے مگر اب صورت حال بہت تبدیل ہے کیونکہ لوگوں کو ہر حوالے سے مطمئن بھی کیا جارہا ہے، بینکوں نے اب تک اس پروجیکٹ کے لیے آنے والی درخواستوں پر 109 ارب روپے قرضوں کی منظوری دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں