پی ٹی آئی رہنما کو گولیاں مار دی گئیں، موقع پر جاں بحق

کراچی (پی این آئی) شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےمقامی رہنما کو قتل کردیا۔فائرنگ کا واقعہ قائد آباد پل کے قریب اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں خدا دوست عرف حیدر نامی شخص جاں بحق جب کہ عمر زادہ نامی شخص زخمی ہوگیا۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ مقتول ان کی پارٹی کا کارکن ہے ۔ کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے اپیل کی کہ کراچی کی صورتحال کا نوٹس لیں ۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ زمین کا تنازعہ لگتا ہے۔ لاش اور زخمی شخص کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close