پشاور (پی این آئی) پشاور ہائیکورٹ نے نجی سکولوں میں داخلہ اور سالانہ فیس نہ لینے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کی ریگولیٹری اتھارٹی کو داخلہ اور سالانہ فیس نہ لینے کا اعلامیہ جاری کرنے کی ہدایت کر دی، فیصلے میں کہا گیا کہ اتھارٹی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کرے۔ پشاور ہائیکورٹ نے اس حوالے سے فیصلے میں کہا کہ اعلامیہ جاری ہونے کے باوجود اسکولوں کے خلاف شکایتیں موصول ہوئیں، نجی سکول داخلہ اور سالانہ فیس نہیں لے سکتے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں