واجبات کی ادائیگیاں، ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 7 ہزار سے زائد ریٹائر اور وفات یافتہ ملازمین کی 8 سے زائد آئینی درخواستوں کی سماعت آج سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل ڈویژن بینچ میں ہوئی۔عدالت نے سماعت کے موقع پر سیکریٹری فنانس سندھ آصف جہانگیر کے ریمارکس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کو وسائل کی کمی کو پورا کرکے ایک سال سے زیر التواء 4.7 بلین کی سمری کو منظور کرواکر 15 روز کے اندر ادائیگیاں کرواکر عدالت میں کمپلیشن رپورٹ پیش کی جائے۔

سیکریٹری فنانس نے کے ایم سی کو جاری کردہ ماہوار فنڈز کی تفصیلات پیش کیں۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی نمائندگی ڈپٹی سیکریٹری نے کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ، لیگل ایڈوائزر کے ایم سی محترمہ عذرا مقیم، ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے کنوینر ڈاکٹر سعید اختر، سجن یونین کے صدر سید ذوالفقار شاہ، ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close