موٹروے پر شدید دُھند، کہاں کہاں سے بند کر دی گئی؟ سفر سے پہلے خبر پڑھ لیں

لاہور(پی این آئی)موٹروے پر شدید دُھند، کہاں کہاں سے بند کر دی گئی؟ سفر سے پہلے خبر پڑھ لیں۔۔۔ شدید دھند کے باعث موٹروے حکام نے موٹرویز کے کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس عمران احمد کے مطابق موٹروےایم تھری فیض پور لاہور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

شہری موٹروے کے دیگر حصوں پر دوران سفر فوگ لائٹس استعمال کریں اور رات کے اوقات میں سفر سے گریز کریں۔ شہری دھند کی صورتحال کے بارے میں جاننے کے لیے موٹروے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close