نواز شریف کی وطن واپسی، قریبی شخصیت نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور (پی این آئی) عنقریب میاں نواز شریف پاکستان واپس آنے والے ہیں۔ ووٹ کو عزت دلوانے کا وقت آ گیا جس میں تھوڑی بہت بغاوت بھی کرنی پڑے گی، تبھی جمہوریت بڑھ سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان واپس آنے والے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مخالفین خوفزدہ ہیں کہ کہیں شہباز شریف لندن نہ چلے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جلد میاں نواز شریف بھی واپس آنے والے ہیں، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں آئندہ لندن گیا تو نوازشریف میرے ساتھ واپس آئیں گے۔ اپنی گفتگو میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں یقین سے کہتا ہوں کہ موجودہ وزیر اعظم عمران خان سے زیادہ ڈرپوک آدمی سیاست میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گڈ گورننس بیڈ گورننس بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بھی وقت آنے والا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ٹرک پر ہوگا۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جو بوٹ ہیں وہ جمہوریت کے نہیں ہیں۔ اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہم سب کو بےوقوف بنایا ہے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنے سارے فیصلے اللہ کی عدالت میں چھوڑ دیے ہیں۔ تقریب سے خطاب میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دلوانے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دلوانے کے عمل میں تھوڑی بہت بغاوت بھی کرنی پڑے گی، تبھی جا کر جمہوریت بڑھ سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں