وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ، سیکیورٹی بڑھادی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ، سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزیر اعظم کو زمینی راستے کم استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق خدشات کا اظہار کر دیا گیا ہے۔نجی چینل  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے جس کے پیش نظر ان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

سینیئر صحافی نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے وزیر اعظم عمران خان کو تھریٹس کا سامنا ہے۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے آج لاہور میں خطاب کے دوران ان کو بلٹ پروف شیشوں کے استعمال کا کہا گیا۔ انہوں نے کہا اس سے قبل بھی ان کو ایک دو جگہ خطاب کے دوران ایسا کہا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close