حکومت کا مقابلہ کروں گا، آصف زرداری نے لاہور، اسلام آباد منتقل ہونے کا اعلان کر دیا

ٹنڈو الہ یار (پی این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے کراچی سے نکل کر لاہور اور اسلام آباد منتقل ہونے کا علان کر دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف زرداری نے ٹنڈوالہ یار میں کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد میں بیٹھ کر مخالفین کا مقابلہ کرنے جارہا ہوں، لاہور میں خیمے لگا کر احتجاج کروں گا۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور ہمارے درمیان کچھ مسائل ہیں جو چلتے رہیں گے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی کام کئے ہیں، بلاول اور آصفہ بھٹو کی قیادت میں عوام کی خدمت کریں گے۔چند روز قبل نوابشاہ میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ ملک چلانے اور سنبھالنے کے لیے ایک سوچ ہوتی ہے، فارمولا بنا بناکر ملک کا بیڑا غرق کررہے ہیں، پہلے دن اسمبلی میں کہا تھا آپ نے چوں چوں کا مربہ بنا تو لیا ہے، لیکن یہ چلے گا نہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close