اسلام آباد (پی این آئی) پراپرٹی ڈیلر عثمان مرز ا کی طرف سےسیکٹر ای الیون میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد اور بلیک میلنگ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے آئندہ سماعت پر متاثرہ لڑکے اور لڑکی کو طلب کر لیاہے۔ عدالت کے حکم میں لڑکے اور لڑکی دونوں کو 4 جنوری کو بیان قلم بند کرانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہےکہ متاثرہ لڑکے اور لڑکی کے بیان کے بعد ان پر وکلاء کی جانب سے جرح کی جائے گی۔ مقدمے کا مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہے اوراس مقدمے میں اب تک 15 گواہوں کے بیانات قلم بند کیئے جا چکے ہیں اور جرح مکمل ہو چکی ہے۔اس اہم کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن عدالت کو کیس کا ٹرائل 28 فروری تک مکمل کرنے کا وقت دیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں