گیس کا بحران شدید تر، کئی شہروں سے گیس مکمل غائب ہو گئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں گیس کا بحران شدید تر ہو گیا جس کے باعث بعض علاقوں میں گیس مکمل طور پر غائب ہوگئی ہے اور گھروں میں خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے حتیٰ کہ کھانا پکانا بھی ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اس کے اطراف آبادیوں میں گیس مکمل طور پر غائب ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے گیس سپلائی بند ہے۔

دوسری جانب ڈی ایچ کیلئے سوئی سدرن کی اضافی گیس پائپ لائن کا منصوبہ بھی تعطل کاشکار ہے اور 3 سال سے تعطل کا شکار پائپ لائن منصوبہ رواں موسم سرمابھی مکمل نہ ہونےکا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہےکہ پائپ لائن تکمیل میں مزید ایک ماہ لگ سکتا ہے۔ گیس کی قلت کے حوالے سے ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ صنعتوں سے گیس کی گھروں کو منتقلی پر صنعتکاروں نے حکم امتناع لے رکھا ہے،

گیس کی طلب و رسد کا فرق 220 ملین مکعب فٹ ہوگیا ہے جب کہ گیس فیلڈز سے سپلائی میں بھی کمی کا سامنا ہے یہی وجہ ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی میں سخت مشکلات پیش آ رہی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close