آج رات تین بجے کیا ہونیوالا ہے؟ پوری دنیا کے مسلمانوں کی نظریں آسمان پر لگ گئیں

ریاض (پی این آئی) آج (بدھ اور جمعرات کی درمیانی) رات چاند دیکھ کر قبلے کی سمت کا تعین کیا جا سکے گا۔سعودی ادارۂ فلکیاتی علوم کے مطابق آج شب سعودی وقت کے مطابق 3 بج کر 23 منٹ پر جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق 5 بج کر 23 منٹ پر چاند کعبے کے اوپر ہوگا۔

چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر نظر آنے کے وقت لوگ قبلے کی سمت کا صحیح تعین کر سکتے ہیں۔قبلے کی سمت کا درست تعین برصغیر سمیت وسطی و مغربی ایشیاء، یورپ اور افریقہ کے علاوہ امریکہ کے مشرقی علاقے اور کینیڈا سے بھی کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں