پنجاب میں اسکول کے بچوں کو مفت دودھ ملے گا، حکومت کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی )حکومت پنجاب کی جانب سے اسکول کے بچوں کو مفت دددھ فراہم کرنے کا اعلان ، پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک اور صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے اسکول کے بچوں کے لیے دودھ پروگرام کی تقریب یونیورسٹی آف لاہور میں شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ پاکستانی بچوں میں غذائی قلت کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے جسے قابو پانے کیلئے حکومت اسکول ملک پروگرام شروع کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 6 ماہ کے لیے شیخوپورہ اور اٹک کے 89 پرائمری اسکولوں میں بچوں کو روزانہ دودھ مفت فراہم کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں