لاہور (پی این آئی) لاہور میں بابو صابو موٹروے پر دھند کی وجہ سے 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بابو صابو انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔ عثمان بزدار نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں