راولپنڈی میں گولیاں چل گئیں، سیاسی رہنما جاں بحق، افسوسناک خبر آگئی

راولپنڈی(پی این آئی) پیرودھائی میں ہوائی فائرنگ سے یونین کونسل کا چیئرمین جاں بحق ہوگیا۔پولیس کےمطابق پیرودھائی کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولی اتفاقیہ طور پر یونین کونسل 9 کے وائس چیئرمین نعیم کو لگی جسے زخمی حالت میں ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق یوسی چیئرمین علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہناہے کہ ہوائی فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close