بلدیاتی انتخابات، میئر کی نشست پر جے یو آئی کی کامیابی کے بعد ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرنے کا اعلان

بنوں (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں 19 دسمبر کو منعقد ہونے والے کے بلدیاتی الیکشن سے متعلق ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ بنوں سٹی میئر کی نشست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مقرر کیے گئے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق 286 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں صبح 9 بجے کی جائیگی۔

غیرحتمی نتائج کے مطابق میئر کی نشست پر جے یو آئی کے عرفان اللّٰہ درانی نے 59844 اور پی ٹی آئی کے اقبال جدون نے 43398 ووٹ لیے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close