کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے ضلع قلات میں اومی کرون کے 30 مشتبہ مریضوں کا انکشاف ہوا ہے۔ کورونا آپریشن سیل بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر نقیب اللّٰہ نیازی کا کہنا ہے کہ نمونے تصدیق کیلئے این آئی ایچ ڈی اسلام آباد بھجوائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات کو مشتبہ مریضوں کو تلاش کر کے فوری قرنطینہ کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لے کر محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
اس سے قبل رواں سال پاکستان میں اومی کرون کے پہلے کیس کی باقاعدہ تصدیق بھی کی گئی تھی۔
پاکستان میں کورونا کے ویرینٹ اومی کرون کی روک تھام کے اقدامات کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد مزید کم کرنے کا فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق اب 30 سال سے زائد عمر کے افراد بھی کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے کے اہل ہوں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں