سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی کے بعد پاکستان میں تبلیغی جماعت کے حق میں بڑا اقدام اٹھا لیاگیا

لاہور(پی این آئی)سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی کے بعد پاکستان میں تبلیغی جماعت کے حق میں بڑا اقدام اٹھا لیاگیا۔۔۔ پنجاب اسمبلی نے تبلیغی جماعت کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ۔تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے حق میں قرارداد مسلم لیگ (ق )کی رکن خدیجہ عمر نے پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت اور دیگر دینی جماعتیں اسلام کی دعوت و تبلیغ کا فریضہ سر انجام دے رہی ہیں۔

تبلیغی جماعت منظم اور عالمی جماعت ہے، جو قرآن و سنت کے مطابق کام کر رہی ہے۔ تبلیغی جماعت کا دہشت گردی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، یہ اسلام اور امن کے سفیر ہیں اور پاکستان کے لیے قابل فخر اثاثہ ہیں۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سعودی عرب کی جانب سے تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close