کراچی (پی این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فلائٹ سے پانچ گھنٹے پہلے ایئر پورٹ پر پہنچیں۔ویب سائٹ اردو نیوز کے مطابق مسافروں کو پانچ گھنٹے پہلے ایئر پورٹ پر پہنچنے کی ہدایت اس لیے کی گئی ہے تاکہ ایئر پورٹ پر ان کا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیا جاسکے۔
ترجمان سی اے اے سیف اللہ خان کا کہنا ہے کہ اماراتی حکام نے فلائٹ سے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو پانچ گھنٹے پہلے پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ کی رپورٹ آدھے گھنٹے میں مسافر کو ایئر پورٹ پر ہی فراہم کردی جاتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں