وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر آگئی، ہسپتال منتقل

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید کی طبعیت ناساز ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی طبیعت ناساز ہو گئی ، شیخ رشید کو طبیعت ناساز ہونے پر اے ایف آئی سی منتقل کر دیا گیا ،وزیر داخلہ کا اے ایف آئی سی میں معائنہ کیا گیا۔ اے ایف آئی سی کے ڈاکٹرز نے وزیر داخلہ شیخ رشید کا میڈیکل چیک اپ کیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا پینل شیخ رشید کا معائنہ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے وزیر داخلہ کو ہارٹ اٹیک ہونے کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں تاہم ترجمان وزیر داخلہ نے شیخ رشید کی صحت سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شیخ رشید سے منسوب ہارٹ اٹیک کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ان کی طبیعت بلکل ٹھیک اور مکمل صحتمند ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو ہارٹ اٹیک ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ لہٰذا ایسی ہیجان پیدا کرنے والی خبریں بلا تصدیق جاری کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close