موجیں ہی موجیں، شہریوں کو ایکساتھ تین چھٹیاں مل گئیں

کراچی (پی این آئی) سندھ کے شہریوں کو ایک ساتھ 3 تعطیلات مل گئی، شہری 25،26 اور 27 دسمبر کو تعطیلات سے مستفید ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز سے قبل صوبہ سدھ کے شہریوں کو ایک ساتھ 3 تعطیلات کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت نے 25 دسمبر بروز ہفتہ کو یوم قائد جبکہ 27 دسمبر بروز پیر کو محترمہ بےنظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

جبکہ 26 دسمبر کو اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ہو گی۔ یوں سندھ بھر کے شہری نئے سال کے آغاز سے قبل ایک ساتھ 3 تعطیلات انجوائے کریں گے۔ سندھ حکومت کے اعلان کے مطابق 25 دسمبر کو یوم قائد اور 27 دسمبر کو بےنظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں صوبے بھر میں صوبائی حکومت کے ماتحت تمام دفاترمیں بند رہیں گے۔دوسری جانب سندھ میں تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے بھی پیش رفت ہوئی۔این سی او سی کی جانب سے اسکولوں میں 3جنوری سے چھٹیاں دینے کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے سردیوں کی تعطیلات کا شیڈول دوبارہ مرتب کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، سندھ کے تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر بروز پیر سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ این سی او سی نے تین جنوری سے چھٹیاں دینے کی ہدایات دی ہیں۔ اب محکمہ داخلہ سندھ نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس میں چھٹیاں 20 دسمبر سے دینے کے بجائے تین جنوری سے کرنے کی بات کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کو ازسرنو مرتب کیا جائے،3 جنوری سے سردیوں کی چھٹیاں شروع کی جائیں۔

محکمہ داخلہ نے اپنی سفارشات این سی او سی کی ہدایت کے مطابق محکمہ اسکولز، کالجز اور جامعات کو ارسال کردی ہیں۔ جبکہ چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی نے سردی کی تعطیلات پر محکمہ داخلہ سندھ کے خط کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں سردیوں کی چھٹیاں شروع ہو چکی ہیں، سندھ میں سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق 20 دسمبر سے یکم جنوری ہی تعطیلات ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبے اپنے شیڈول کے تحت چھٹیاں کررہے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے سے تعطیلات کے مسئلے کو غیر ضروری طور پر طول دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close