شادی کے بعد جنید صفدر کی سیاست میں انٹری؟ الیکشن کہاں سے لڑیں گے؟ بڑی خبرآگئی

لاہور(پی این آئی) کیپٹن(ر)صفدر اعوان نے اپنے بیٹے جنید صفدر کی سیاست میں انٹری کا عندیہ دیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جب ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر اور وکیل کا بیٹا وکیل بن سکتا ہے تو سیاستدان کا بیٹا سیاستدان ہی بنے گا۔صحافی کی جانب سے سوال پر کہ جنید صفدر کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے؟کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ وہ پاکستان کا بیٹا ہے کہیں سے بھی الیکشن لڑسکتا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ ان کے سسر خوش نصیب ہیں جو انہیں ان جیسا داماد ملا، وہ پیر ہیں اور پیر کبھی کمائی نہیں کرتے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بہو کو تحفہ دینے کے سوال پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ” میں نے لمبی زندگی، صحت تندرستی کی دعا ہے، جس طرح اللہ نے میرے بیٹے کو ایک اچھی بیوی دی ہے، اللہ سب کو اچھے داماد دے جس طرح اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کو میری شکل میں داماد دیا ہے۔”ایک صحافی نے سوال کیا کہ جنید کے پاپا کمائی نہیں کرتے تو پھر شادی پر خرچہ کس نے کیا؟ اس سوال پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ وہ پیر ہیں اور کیا کبھی پیروں نے بھی کمائی کی ہے۔مریم نواز کی نئی آڈیو پر کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا “وہ جواب دے چکی ہیں، میں دال پر کیا تڑکا لگاؤں، اتنی بڑی جماعت ہے الیکشن بھی ہو رہے ہیں، وہ میڈیا سے بات تو کرے گی ناں، کیا وہ عبایہ پہن کر سیاست کرے گی۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close