گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی ۔۔چھوٹی گاڑیاں خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور (پی این آئی) چھوٹی گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق نئی آٹو پالیسی کی منظوری کے لیے آج وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے میڈیا ذرائع نے بتایا کہ آج پیش کی جانے والی نئی آٹو پالیسی کے تحت چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز ، 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز،چھوٹی گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی بھی ختم کرنے کی تجویز شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی آٹو پالیسی کو منظوری کے لیے آج وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی جس میں چھوٹی گاڑیاں خریدنے والے افراد کے لیے ٹیکس چھوٹ کی تجاویز پیش کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ اس نئی آٹو پالیسی میں 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ اورچھوٹی گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے اورچھوٹی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس بھی ختم کرنے کی تجویز شامل ہے، ٹیکس چھوٹ کا اطلاق چھوٹی درآمدی گاڑیوں پر بھی کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ پر ہر سال نظر ثانی کی تجویز کے ساتھ نئی آٹو پالیسی کے تحت گاڑیوں کا برآمدی ہدف مقرر کرنے کیا جائے گا۔ کار ساز کمپنیوں کو 2026ء تک 10 فیصد برآمدات کا ہدف دیا جائے گا جس کے مطابق کار ساز کمپنیاں آئندہ سال میں 2 فیصد گاڑیاں برآمد کریں گی جبکہ 2024ء میں 4 فیصد اور 2025ء میں7 فیصدگاڑیاں برآمد کرنے کا ہدف دیا جائے گا۔

گاڑیوں اور اسپیئر پارٹس کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات تجویز بھی شامل ہے، جس کے تحت وزارت تجارت کو بیرونی ممالک کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سونپی جائے گی، گاڑیوں اور اسپیئر پارٹس کی برآمدات کے لیے ٹیکس مراعات کی تجویز بھی پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں