کراچی(پی این آئی)حکومت سندھ نے27 دسمبرکو صوبے بھر میں عام تعطیل کااعلان کردیا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبر کو صوبائی حکومت کے ماتحت تمام دفاتر میں تعطیل ہوگی۔خیال رہے کہ 27 دسمبر 2007 کو پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما بے نظیر بھٹو کو راولپنڈی میں دہشتگرد حملے میں شہید کردیا گیا تھا اور ہر سال 27 دسمبر کو ان کی برسی منائی جاتی ہے۔
جبکہ دوسری جانب موجیں ہی موجیں، حکومت نے ایک اور چھُٹی کا اعلان کر دیا۔۔ سندھ حکومت کی جانب سے ہفتہ 25 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ سندھ حکومت کی جانب سےبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش اور عیسائیوں کے تہوار کرسمس کے باعث 25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 27 دسمبر بروز پیر تمام سرکاری اور ماتحت ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں