وزیر اعظم عمران خان کو کراچی کے دندان ساز کی جانب سے تعویز دئیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی) لیگی راہنما کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کا جو انجام ہوا عام انتخابات میں اس سے بدتر انجام ہو گا۔ شدید دھند ہونے کے باوجود کسی قسم کی دھاندلی نہ ہونے کا مطلب ہے کہ عوام ووٹ کی عزت جان گئی ہے انھوں نے کہا کہ عمران خان کو لانے والے پچھتا رہے ہیں سنا ہے کہ عمران خان کے پاس ایک ایسا تعویذ ہے جسے وہ سینے سے لگائے ہوئے ہیں اور وہ تعویذ کراچی کے ایک دندان ساز نے دیا ہے۔ کیپٹن ریٹائر صفدر کا کہنا تھا کہ جو لوگ مجھ پر تنقید کر رہے ہیں کہ میں اپنے بیٹے کی شادی میں ویٹر بنا تھا تو ہاں میں ویٹر بنا تھا مگر شہباز گل کی والدہ کی شادی میں انھیں یہ بتا دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close