مئیرپشاور کی نشست پر شکست کے بعد تحریک انصاف حکومت کا بڑا فیصلہ

پشاور(پی این آئی)مئیرپشاور کی نشست پر شکست کے بعد تحریک انصاف حکومت کا بڑا فیصلہ۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نے میئر پشاور کی سیٹ پر شکست کے بعد دوبارہ گنتی کی درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ان کے مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد جیتنے والے جمعیت علما اسلام (ف) کے امیدوار سے زیادہ ہیں۔

میئر پشاور کی سیٹ سے جمعیت علما اسلام (ف) کے امیدوار زبیر خان 62ہزار388ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار رضوان خان 50ہزار659 لے سکے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close