موجیں ہی موجیں، حکومت نے ایک اور چھُٹی کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی)موجیں ہی موجیں، حکومت نے ایک اور چھُٹی کا اعلان کر دیا۔۔ سندھ حکومت کی جانب سے ہفتہ 25 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

سندھ حکومت کی جانب سےبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش اور عیسائیوں کے تہوار کرسمس کے باعث 25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 27 دسمبر بروز پیر تمام سرکاری اور ماتحت ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں